• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے مطالبات بند کمروں میں سامنے رکھیں گے، فہمیدہ مرزا

اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے تسلسل کے لیے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں‘ ہم اپنے مطالبات بند کمروں میں عمران خان کے سامنے رکھیں گےجبکہ ایم کیوایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈرخالدمقبول کا کہناتھاکہ ہمارے 100کارکن لاپتہ ہیں ‘امیدہے کہ ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے وفاہوں گے۔ہفتہ کو قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹرفہمیدہ مرزانے کہا کہ وزیر اعظم کو اس طرح ووٹ لینے کی ضرورت نہیں تھی، اگر ایک میکنیزم بنایا جاتا تو شاید یہ نوبت نہ آتی۔ہم نے دیکھا سندھ اسمبلی میں کیسے ووٹ پڑے، کوئی بات نہیں ہورہی۔ایوان سے میرا سوال ہے کہ کیا ہم اسی طرح چلتے رہیں گے؟ اگر ایسے ہی چلنا ہے تو کیوں چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط ہوئے۔

تازہ ترین