• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتماد ووٹ: ثمینہ پیرزادہ بھی عمران خان کی کامیابی پر خوش ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی  اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے عمران خان کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مختصر پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں ’شُکر‘ لکھا یعنی وہ وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پر شُکر ادا کررہی ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ کے اس مختصر ٹوئٹ کو جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے لائک کیا گیا تو وہیں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

فواد چوہدری نے بھی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا یہ خصوصی ٹوئٹ لائک کرلیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

تازہ ترین