• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ’مبارک خان صاحب۔

وینا ملک نے عمران خان کی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں ’وکٹری‘ والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

تازہ ترین