آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا: کورونا وائرس کیسز 11 کروڑ 71 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 71 لاکھ 29 ہزار 122 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 26 لاکھ 1 ہزار 33 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 18 لاکھ 27 ہزار 419 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 89 ہزار 441 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 کروڑ 27 لاکھ 670 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 37 ہزار 119 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 96 لاکھ 95 ہزار 891 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 88 لاکھ 42 ہزار 857 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 13 ہزار 405 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 2 لاکھ 73 ہزار 915 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 57 ہزار 791 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 10 ہزار 799 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 64 ہزار 446 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ 39 ہزار 320 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 89 ہزار 94 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 22 ہزار 776 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 419 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 42 لاکھ 13 ہزار 343 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 88 ہزار 444 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 38 لاکھ 82 ہزار 408 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 71 ہزار 138 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 49 ہزار 12 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 99 ہزار 578 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 30 لاکھ 46 ہزار 762 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 28 ہزار 965 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 27 لاکھ 69 ہزار 230 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 72 ہزار 470 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 25 لاکھ 2 ہزار 122 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 524 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 474 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 86 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 975 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 سے 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 780 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 38 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 887 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 92 لاکھ 12 ہزار 480 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 18 ہزار 55 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 595 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 59 ہزار 248 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید