• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ کو کینو پسند آگئے، پاکستانیوں کی تعریف


برطانوی دارالعوام کے کنزرویٹو رکن جیمز ڈیلی کو پاکستانی کینو پسند آگئے، ایک ویڈیو بیان میں انھوں نے پاکستانی کینو اپنے سامنے رکھ کر اس کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کینو پاکستان سے بڑی تعداد میں منگوانے چاہئیں تاکہ برطانیہ بھر کے عوام ان سے لطف اندوز ہوسکیں۔

انھوں نے اس موقع پر کہا ’میرے حلقے بری نارتھ کے تمام پاکستانیوں اور کشمیریوں کو السلام علیکم، آج مجھے پاکستانی کینو اور کھجوروں کے تحفے سے سرفراز کیا گیا۔‘

پاکستانی قونصل جنرل (ڈپٹی ہائی کمیشن) نے حکومت پاکستان کی طرف سے انھیں بھجوایا اور میں اس کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔ میرا خیال ہے کہ اس سے بریگزٹ کے مثبت اثرات کی نشان دہی ہوتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ’میں لندن میں برطانوی حکومت سے بھی یہ بات کہتا رہا ہوں کہ ہم کیسے پاکستان سے اور کشمیر سے برطانیہ کے مضبوط تجارتی تعلقات قائم کر سکتے ہیں تاکہ یہ بات یقینی بناسکیں کہ یہ شان دار پھل ہماری سپر مارکیٹوں میں اور ہم سب کے گھروں تک آسکے۔‘


پچھلے بارہ ماہ کے دوران میں پاکستان بھی گیا، یہ بہت خوبصورت اور شان دار ملک ہے، میں کشمیر بھی گیا جہاں شاندار جگہوں پر ہر اس شے کی قدرتی پیداوار جاری ہے جسے ہماری حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

یہ تجارتی روابط اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں کہ نہ صرف بری کے حلقے میں بلکہ برطانیہ بھر میں ایسے پھلوں سے فائدہ اٹھایا جاسکے جیسے یہ خوب صورت کینو ہیں۔

تازہ ترین