• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں برٹش آرمی 80 نئے کورونا ویکسین سینٹرز کے قیام میں مدد دے گی

لندن (پی اے) برٹش آرمی سولجرز اسکاٹ لینڈ میں80نئے کوویڈ ویکسین سینٹرز قائم کرنے میں مدد کریں گے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مناسب مقامات کی نشاندہی اور ویکسین کی ڈلیوری میں مدد دینے کے لیے98سولجرز متعین کیے جارہے ہیں۔ سولجرز کا تعلق رائل آرمی میڈیکل کورز اور لوچارس میں قائم رائل اسکاٹس ڈریگون گارڈز سے ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں2لاکھ سے زائد افراد پہلے ہی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرچکے ہیں، اسکاٹش حکومت کا کہنا ہے کہ وہ فروری کے آغاز تک80سال سے زائد عمر کے افراد، کیئر ہوم میں رہنے والے اور اسٹاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور سوشل کیئر ورکرز کو ویکسی نیٹ کرنا چاہتی ہے جن کی تعداد تقریباً5لاکھ60ہزار ہے، منسٹرز کو یہ بھی امید ہے کہ موسم خزاں تک اسکاٹ لینڈ میں ہر بالغ فرد کو ویکسین کی پیشکش ہوچکی ہوگی۔ یہ بات برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے یہ کہنے کے بعد سامنے آئی ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں کچھ جی پیز کو ویکسین کی سپلائز وصول کرنے میں ایشوز کا سامنا ہے۔ وزیر صحت جین فریمن نے کہا ہے کہ یہ اسکاٹ لینڈ کا سب سے بڑا ویکسی نیشن پروگرام ہے اور وہ مدد کے لیے آرمڈ فورسز کی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ میں وائرس کو ممکنہ کم ترین سطح تک دبانے کے لیے ویکسی نیشن ہمارے کام کا اہم حصہ ہے۔ بہرحال ٹیسٹنگ سمیت دوسرے اقدامات بھی بدستور قطعی اہم ہیں اور اس لیے ضروری ہے کہ لوگ پابندیوں پر عمل کریں۔ رائل اسکاٹس ڈریگون گارڈز کے ارکان کو پہلے ہی اسکاٹ لینڈ میں موبائل ٹیسٹنگ سینسرز چلانے کے لیے استعمال کیا جاچکا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ویکسین رول آئوٹ میں مدد دینے کے لیے سولجرز کی تعیناتی زمانہ امن کے سب سے بڑے ریزیلنس آپریشن کا حصہ ہے جو برطانیہ کی آرمڈ فورسز نے کبھی کیا ہے۔ پورے اسکاٹ لینڈ میں11ٹیموں میں منظم سولجرز اگلے28دنوں کے لیے این ایچ ایس اسکاٹ لینڈ کی مدد کریں گے۔ وہ ویکسی نیشن پروگرام کی فراہمی کے لیے دینے سے قبل ویکسین سینٹرز کے قیام کے لیے اپنی لاجیٹیکل آرگنائزیشنل اور مکینکل مہارت استعمال کریں گے۔ ملٹری کی ٹیمیں کار پارکنگ اور ٹریفک کے بہائو کو منظم کریں گی اور ساتھ ہی مریضوں کے ریکارڈنگ کے طریقوں کا قیام عمل میں لائیں گے۔ وہ ہر سینٹر کو ویکسن کی فراہمی میں بھی مدد کریں گے۔ علاوہ میڈیسن اور ایکوئپمنٹ کی اسٹوریج کی تیاری میں بھی مددگار ہوں گے۔ وزیر دفاع بین ویلس نے کہا ہے کہ آرمڈ فورسز کا منفرد ہنر ضرورت مندوں تک ویکسین پہنچنے کو یقینی بنائے گا۔ بہرحال برطانوی ریگولیٹرز نے فائزر، بائیو این ٹیک، آکسفورڈ اسٹرازینیکا اور موڈرنا کی تیار کردہ تین ویکسینز کی منظوری دی ہے۔ ان کی خریداری برطانوی حکومت نے کی ہے جس میں اسکاٹ لینڈ کو اس کی آبادی کے حجم کی بنیاد پر حصہ دیا گیا ہے۔ فائزر اور آوکسفورڈ کی ویکسینز دی جارہی ہیں جب کہ موڈرنا کی ویکسین اپریل کے اوائل میں متوقع ہے۔ اسکاٹش سیکرٹری ایسٹر جیک نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت پورے برطانیہ کے لیے ویکسینز کی فراہمی اور رقم کی ادائیگی کررہی ہے اور اس لیے یہ بات اہم ہے کہ یہ خوراکیں جلد از جلد استعمال کی جائیں۔ ویکسین کی فراہمی کی کوشش میں سولجرز کی مدد جوائنٹ ملٹری کمان اسٹاف کنٹرول کرے گی جو اسٹرلنگ میں واقع ہے۔ 

تازہ ترین