• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہنواز ڈاھانی کا دادو آمد پر شاندار استقبال

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی کا دادو آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔

پی ایس ایل میں اپنی فاسٹ بولنگ سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر کی دادو آمد پر اُن کے مداحوں نے پھول نچھاور کیے۔

مداحوں نے شاہنواز ڈاھانی کو اجرک اور ٹوپیوں کے تحائف بھی پیش کیے۔


شاہنواز ڈاھانی نے اس موقع پر کہا کہ جس مقام پر ہوں اس میں والدین دوستوں، ساتھیوں کی دعائیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حوصلہ افزائی کرنے والے تمام پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں۔

تازہ ترین