• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی نے جمشید دستی کا ایل ایل بی پارٹ ون کا رزلٹ روک لیا

ملتان کی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی نے جمشید دستی کا ایل ایل بی پارٹ ون کا رزلٹ روک لیا۔

جمشید دستی نے جیو نیوز سے گفتگو میں اپنا نتیجہ روکے جانے کی تصدیق کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ نتیجہ روکے جانے کے خلاف عدالت جاؤں گا، نقل یا کوئی اور کیس نہیں تو نتیجہ کیوں روکا گیا؟

جمشید دستی نے کہا کہ میرے خلاف الزامات کی تحقیقات کی کمیٹی رپورٹ بھی نہیں آئی۔

دوسری جانب جامعہ ذرائع کا کہنا تھا کہ امتحانات میں جمشید دستی کے غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کے الزام کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ جمشید دستی کیخلاف امیر اکبر سیال نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو درخواست دی تھی۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ جمشید دستی نے امتحانات کے دوران غیرقانونی ذرائع استعمال کیے۔

تازہ ترین