• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن شاہی محل کے رازوں سے پردہ اُٹھائیں گی؟

رنجشیں، سازشیں، عداوتیں، شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل شاہی محل کے کن کن رازوں سے پردہ اُٹھائیں گی؟ کیا اوپرا ونفری کو میگھن کی جانب سے دیا گیا انٹرویو، شہزادی ڈیانا کے 1990 کے انٹرویو کی طرح تہلکہ خیز ثابت ہوگا۔

آج انٹرویو نشر ہونے سے پہلے برطانوی اخبارات میں کھلبلی اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

میگھن مارکل نے کہا کہ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے وہ اچھا محسوس کررہی ہیں کہ کوئی ان کی ٹوہ میں نہیں ہے۔

شہزادہ ہیری نے کہا کہ شاہی محل کے ساتھ اختلافات کی بنا پر اپنی ماں شہزادی ڈیانا کی تکلیف کا سوچ کر ان کا دل تڑپتا ہے کیونکہ وہ اور میگھن ایک دوسرے کے ساتھ ہیں جبکہ ڈیانا اس تمام صورتحال میں تنہا تھیں۔

تازہ ترین