• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں نے بھارتی پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی تیاریاں مکمل کرلیں

نئی دہلی(ایجنسیاں)زرعی قوانین کے خلاف ڈٹے کسانوں نے مودی حکومت کو ہلا کررکھ دیا، مظاہرین نے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی بھی تیاریاں کرلیں۔ کاشتکاروں نے دلی کی طرف جانے والی بڑی سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کیا۔بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 100روز سے زائد گزر گئے۔ مظاہرین نے ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کی ہائی ویز بلا ک کر دیں۔ ہزاروں مظاہرین نے ہریانہ ایکسپریس وے بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، خواتین کسان کالے کپڑے پہن کرریلیوں میں شریک ہوئیں۔

تازہ ترین