• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ﷲ کو منظور ہوا تو شاہین آفریدی سے بیٹی کا رشتہ ہوگا، شاہد آفریدی

ﷲ کو منظور ہوا تو شاہین آفریدی سے بیٹی کا رشتہ ہوگا، شاہد آفریدی


کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ آل راونڈر شاہد خان آفریدی اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے خاندان ایک ہونے جا رہے ہیں، شادی دو سال میں ہونے کا امکان ہے۔اتوار کو جنگ میں خبر کی اشاعت کے بعد سابق کپتان شاہدآفریدی نے سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کی جانب سے بیٹی کا رشتہ مانگنے کی تصدیق کردی ہے۔جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پراپنے ہیرو کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ لالہ دعاؤں کے لئے آپ کا بہت شکریہ ، ﷲ تعالیٰ سب کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے ، آپ قوم کا فخر ہیں۔

تازہ ترین