• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے پاکستانی بینک نے پاکستان کے ایک ملین پاؤنڈ منجمد کردیئے

لندن کے پاکستانی بینک نے پاکستان کے ایک ملین پاؤنڈ منجمد کردیئے 


لندن (مرتضیٰ علی شاہ) پاکستانی بینک لندن برانچ نے لندن ہائیکورٹ کی جانب سے براڈشیٹ کے حق میں 3ہفتے قبل دیئے گئے ایک فیصلے کے تحت پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اکائونٹ میں موجود ایک ملین پائونڈ کی رقم منجمد کردی ہے۔ یو بی ایل نے براڈشیٹ اور لندن ہائیکورٹ کو تحریری طور پر رقم منجمد کرنے کی ا طلاع دے دی ہے۔

لندن ہائیکورٹ نے 15 فروری کو یونائیٹڈ نیشنل بینک لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے فنڈ منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ اس حوالے سے عدالتی اخراجات کا تعین جون میں مقدمے کی سماعت کے دوران کیا جائے گا۔

براڈشیٹ کے وکلا نے قومی احتساب بیورو اور اٹارنی جنرل کے دفتر کو اپنے خط میں لکھا تھا کہ یونائیٹڈ نیشنل بینک نے اس بات کی تحریری طورپر تصدیق کردی ہے کہ فنڈز منجمد کردیئے گئے ہیں اور مزید احکامات کے منتظر ہیں۔ ہم آپ کے موکل کی جانب سے یہ منجمد کئے گئے فنڈز فوری طور پر اپنے موکل کو منتقل کرنے کی اجازت چاہتے ہیں۔

براڈشیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ایک ملین پونڈ منجمد کردیئے گئے ہیں لیکن کہا کہ وہ قانونی فیس کی وصولی کیلئے دوبارہ عدالت جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے لندن ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت رقم کی ادائیگی نہ کئے جانے کے سبب مزید قانونی کارروائی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ہے۔

کاوے موسوی نے کہا کہ انھوں نے یونائیٹڈ نیشنل بینک لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے خلاف لندن ہائیکورٹ سے ایک نیا تھرڈ پارٹی ڈیٹ آرڈر حاصل کرلیا۔

تازہ ترین