• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں رخصتی پر زیادہ رونے سے دلہن کی اچانک موت

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت کی ریاست اڑیسہ میں رخصتی کے وقت دلہن کی اچانک موت سے شادی کی خوشیاں، سوگ میں بدل گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت میں رخصتی کے وقت دلہن بے ساختہ روئی اور اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔مذکورہ واقعہ بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع سون پور میں پیش آیا اور دلہن کی شناخت گپتسواری ساہو عرف روزی کے نام سے ہوئی۔

جلندا گاؤں سے تعلق رکھنے والی روزی ساہو ضلع بالاگیر میں تیتل گاؤں کے بسیکیسان نامی شخص سے ہوئی تھی۔شادی کی رسومات کے بعد جب روزی ساہو کے گھر والے انہیں سسرال کیلئے رخصت کررہے تھے تو دلہن روتے ہوئے بے ہوش کر گرپڑی۔

دلہن کے اہلخانہ اور رشتے داروں نے منہ پر پانی چھڑک کر اور مختلف تدبیروں سے انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن وہ بے سود رہیںجب اہلخانہ کی جانب سے دلہن کو ہوش میں لانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں تو انہیں فوری طور پراسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد دلہن کی لاش کو اہلخانہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

تازہ ترین