• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی و جنوبی وزیرستان میں آپریشن 4 دہشتگرد مارے گئے

شمالی و جنوبی وزیرستان میں آپریشن4 دہشتگرد مارے گئے


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات پر آپریشنز دتہ خیل، زوئیدہ میں کیے گئے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 سرکردہ دہشتگرد مارے گئے، مارے جانے والے دہشتگردوں میں عبدلآدم، محبوب، میر سلام شامل ہیں، عبدلآدم سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشتگردی میں مطلوب تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگرد محبوب، میر سلام، بیت ﷲ محسود کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین