• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصاویر پر فوٹو فلٹر لگانے سے متعلق اداکار یاسر حسین نے بھی دلچسپ تبصرہ کر ڈالا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کافی مطمئن اور خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

جینز اور ٹی شرٹ میں لی گئی اس تصویر کے ساتھ یاسر حسین نے بھی فوٹو فلٹر پر تبصرہ کیا۔


انھوں نے لکھا کہ تصویر میں فلٹر لگا ہو یا نہ لگا ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یاسر نے مزید لکھا کہ ’حقیقی رہیں، خوش رہیں اور خوش رہنے دیں۔‘


خیال رہے کہ اس سقے قبل ماہرہ خان نے بھی فوٹو فلٹر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا پسندیدہ فلٹر سورج ہے۔

تازہ ترین