• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشین شاہ کا یاسر حسین سے معافی مانگنے کا مطالبہ

یاسر حسین کی جانب سے اپنی شادی پر اداکارہ نوشین شاہ کو بن بلایا مہمان کہنے پر اداکارہ کا موقف سامنے آگیا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ مجھے یاسر پر افسوس ہے کیونکہ یقینی طور پر یاسر کے ساتھ کچھ شدید ذہنی مسائل ہیں اور مجھے اقرا پر بھی افسوس ہے کہ وہ اس کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ یاسر کی بات سے مایوس ہوئی توقع کرتی ہوں کہ وہ معافی مانگیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ کیا کوئی کسی کے گھر بن بلائے جا سکتا ہے؟ میں کسی کے گھر بھی نہیں جاتی، اگر مجھے نہ بلایا جائے تو شادی میں کیسے جاتی؟ بے وقوف کو اپنی تقریر سے اور دانش مند کو اپنی خاموشی سے پہچانا جاتا ہے، یاسر نے مجھے خود فون کیا اور شادی پر مدعو کیا تھا۔

اس سے قبل اس سارے معاملے پر مداح نوشین شاہ کے جواب کے منتظر تھے لیکن نوشین شاہ کی جانب سے پہلے کوئی واضح جواب دینے کے بجائے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر کیپشن درج کیا گیا۔

کیپشن میں اداکارہ نے لکھا جب آپ ایک سلطنت کی تعمیر میں مصروف ہوں تو آپ کسی کی احمقانہ باتوں پر توجہ نہیں دیتے، میں توجہ ہٹانے میں بے حد مصروف ہوں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار و میزبان یاسر حسین نے نجی ٹی وی کے شو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اور اداکارہ اقرا عزیز کی شادی میں اداکارہ نوشین شاہ بن بلائی مہمان تھیں۔

تازہ ترین