• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری مرغیوں نے انڈے دے کر سب کے منہ بند کردیئے، یاسر حسین

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار یاسر حسین نے مزاح سے بھرپور اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے گھر والوں کی مخالفت کے باوجود مرغیاں پالی تھیں۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مرغیوں کے دو انڈوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب میں نے مرغیاں پالی تو سب گھر والوں نے مذاق اڑایا تھا‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ گھروالوں نے کاٹ لو بھون لو کی آوازیں لگائیں لیکن آج جب مرغیوں نے انڈے دے کر سب کے منہ بند کردیئے۔ دوسری جانب یاسر کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز نے بھی اپنے انسٹااسٹوری پر انڈے فرائی کرنے کے بعد اس کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ’ گھر کی دیسی مرغی کا دیسی انڈا‘۔

تازہ ترین