• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس والوں کے چھاپے سے خوفزدہ نہیں، کوئی غلط کام نہیں کیا، تاپسی پنو

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو جنکے گھر گزشتہ ہفتے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا تھا، انھوں نے کہا ہے کہ ان کے لیے خوفزدہ ہونے والی کوئی بات نہیں، اور انھیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے کہ میرے گھر پر چھاپہ کیوں مارا گیا۔

ایک بھارتی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگر میں نے کوئی غلط کام کیا، تو پھر مجھے سزا ملے گی۔

33 سالہ تاپسی پنو نے کہا کہ انھوں نے اور ان کے خاندان نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسروں سے مکمل تعاون کیا اور ان کے تمام سوالوں کے جواب دیئے۔ 

خود میں نے انکے تمام سوالوں کے جواب دیئے اور اگر کچھ غلط کہا ہوگا تو یہ سامنے آجائے گا۔ ایسا نہیں ہے کہ میں کسی غلط کام کو چھپانے کے لیے جھوٹ بول رہی ہوں، اب اگر اسکے باوجود بھی انھیں کچھ مل جائے جو کہ غلط ہو تو مجھے خود کو سزا ملنے پر خوشی ہوگی۔ کیوں کہ یہ ملک کا قانون ہے۔


انھوں نے کہا کہ اگر آپ کسی ملک کے شہری ہوتے ہیں تو پھر آپ کو اس کے قانون پر عمل کرنا ہوتا ہے اور یہ کوئی غلط نہیں ہے۔

انھوں نے اس انٹرویو کے دوران اپنی اچھی پرفارمنس کا ذکر بھی کیا جسکی وجہ سے اب انکا بالی ووڈ کیریئر ترقی کی جانب گامزن ہے۔

یاد رہے کہ تاپسی پنو اور فلم ساز انوراگ کشیپ کے گھر اور دفاتر پر انکم ٹیکس والوں نے 3 مارچ کو چھاپہ مارا تھا۔ تاہم بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے گھروں پر چھاپہ اس لیے مارا گیا کہ یہ دونوں حکومت پر کھل کر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین