• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاپسی پنو کے گھر سے انکم ٹیکس چھاپے میں پانچ کروڑ روپے برآمد

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے میں بولی وڈاداکارہ تاپسی پنو کے یہاں سے پانچ کروڑ روپے نقد برآمد ہونےکی اطلاع ملی ہے جبکہ دو پروڈکشن ہاؤسز نے 300 کروڑ روپے سے زائد کے بارے میں درست معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔محکمہ نے گزشتہ روزجاری ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بولی وڈ اداکارہ کے پانچ کروڑ روپے نقد لینے کے ثبوت ملے ہیں۔ اس نے کہا کہ گزشتہ روز پروڈکشن ہاؤس سانگ اور دو ٹیلنٹ ہنٹ کمپنیوں اور ایک بولی وڈ اداکارہ کے گھر چھاپے کی کاروائی کی گئی تھی۔ چھاپے ممبئی، پونے، دہلی اور حیدرآباد میں مارے گئے۔ جن گروپس پر یہ چھاپے مارے گئے وہ گروپ موشن پکچر، ویب سیریز، ایکٹنگ، ڈائریکشن اور سیلیبرٹیز کے ٹیلنٹ مینجمنٹ کا کام کرتی ہے۔ مجموعی طور پر 28 احاطوں پر چھاپے مارے گئے، جن میں رہائشی اور دفتر شامل ہیں۔محکمہ نے کہا کہ تلاشی کے دوران پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے باکس آفس پر اکٹھا کی گئی حقیقی رقم میں ہیر پھیر کرنے کے ثبوت ملے ہیں۔ کمپنی کے افسر تقریباً 300 کروڑ روپے کے معاملے میں صحیح سے جواب نہیں دے پائے۔محکمہ نے کہا کہ پروڈکشن ہاؤس کے فلم ہدایت کاروں میں اور شیئر ہولڈر میں شیئر لین دین کو کم دکھایا گیا اور اس میں ہیراپھیری کی گئی۔ تلاشی کے دوران 7 لاکر پائے گئے ہیں جن پر روک لگائی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ دونوں ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے یہاں سے بھی بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل ڈیٹا ضبط کیے گئے ہیں۔ اس معاملے کی ابھی تحقیقات جاری ہے۔واضح رہے انکم ٹیکس کےان چھاپوں پر سیاست بھی جاری ہے۔ سوشل میڈیا میں یہ بھی چل رہا ہےکہ تاپسی پنو کے خلاف کارروائی کی وجہ اس کا بے باکی کےساتھ اداکارہ کنگنا رنوت کے خلاف ٹویٹ کرنا اور کسانوں کےحق میں ٹویٹ کرنا ہے۔

تازہ ترین