• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد شفیق تبسم تحریک کشمیر اسپین کے صدر منتخب ہوگئے

اسپین (پ ر) تحریک کشمیر یورپ اسپین کے چیئرمین خالد رشید بیگ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ممتاز سیاسی اور سماجی رہنما محمد شفیق تبسم کو اسپین کا صدر منتخب کیا گیا ۔سبکدوش ہونے والے صدر ناصر شہزاد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا کہ انہوں نے تنظیم کو ملک بھر منظم کیا، مختلف شہروں میں تحریک کشمیرکے کام اور اغراض و مقاصد کو متعارف کرایا، کشمیریوں کی جدوجہد اور بھارت کے انسانیت سوز مظالم کو اجاگر کیا ،شفیق تبسم تحریک کشمیر اسپین کے تیسر ے صدر ہیں، بانی صدر خالد رشید بیگ تھے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صور تحال کے پیش نظر سیاسی سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے حکمت عملی پر غور و غوض کیا گیا، اسپین کے ایوانوں تک بھارت کی دہشت گردی کو پیش کرنے لیے ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو روشناس کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل اور تنظیمی امور کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نو منتخب صدر محمد شفیق تبسم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بے تحاشا قربانیوں کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا، مسئلہ کا پُرامن اور دیر پا حل مذاکرات میں ہے، کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی معاہدہ اور مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے، ستر سال کی تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے دو طرفہ مذاکرات کو اپنے مقاصد کے استعمال کیا اور بامقصد مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی ہے مذاکرات کے نام پر دھوکا دیا اور بھارت کسی معاہدے اور وعدے کی پاسداری نہیں کرتا ،اجلاس میں قراداد منظور کی گئی اور حریت کانفرنس کے قائدین، قائد کشمیر سید علی گیلانی کی طویل نظر بندی کو ختم کرنے جیل سے محمد اشرف صحرائی، شبیر احمد شاہ، ڈاکٹر فیاض، یاسیٰن ملک، آسیہ اندرابی، مسرت عالم بٹ، الطاف شاہ اوردیگر قائدین کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ عالمی انسانی حقوق اور ریلیف کی تنظیموں پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے، بھارت کے کالے قوانین اور جھوٹے اور بے بنیادمقدمات بند کرنے اور تمام قائدین کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تازہ ترین