• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا ہے کہ اب تک ہزاروں فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ بڑی تعداد میں کرکٹرز نے بھی ویکسین لگوائی ہے۔ جو افراد ویکسین لگواچکے ہیں اب انہیں ویکسین کی دوسری ڈوز لگ رہی ہے اور الحمداللہ ویکسین لگنے کے بعد کسی کی حالت نہیں بگڑی۔کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین 100فیصد محفوظ ہے اور جوافراد اسے لگوانے سے ہچکچا رہے ہیں وہ بھی یہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ ملک سے اس مرض کا خاتمہ ہو سکے ۔

تازہ ترین