• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس کی ننھے ایلان کردی کے والد سے ملاقات

کراچی (نیوز ڈیسک) کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تارکین وطن کی حالت زار کی علامت بننے والے ایلان کردی کے والد سے ملاقات کی۔ گزشتہ روز 84سالہ پوپ فرانسس نے ایلان کردی کے والد عبداللہ کردی سے ملاقات کی،بات چیت کے دوران پوپ فرانسس نے عبداللہ کردی کو اُن کے بڑے نقصان پر حوصلہ دیا۔ خیال رہے کہ ایلان کردی کی دل دہلا دینے والی تصویر 2015میں منظرعام پر آئی تھی کہ جب وہ اپنے والدین کے ہمراہ ترکی کے ساحل سے یونان کی جانب جاتے ہوئے بحر الوسطہ میں کشتی ڈوب جانے سے مارا گیا تھا۔

تازہ ترین