• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کی آزادی ضروری، استعمال منصفانہ ہونا چاہئے، شہزاد اکبر

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی پر ہمیں سنجیدہ تحفظات ہیں۔ حمزہ شہباز کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی ہے ہارڈ شپ پر ہوئی ہے اندازے کے مطابق سینیٹ الیکشن میں دو تین ارب سے بھی زائد پیسہ چلا ہے سپریم کورٹ نے کہا تھا ووٹ کی پرائیویسی ووٹ والے دن تک ہے۔عدالت نے کہا شفافیت کے لئے الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرے تاکہ کرپٹ پریکٹس نہ ہوں ۔الیکشن کمیشن کی آزادی تو جمہوریت کے لئے بہت ضروری ہے لیکن یہ آزادی منصفانہ طریقے سے استعمال ہونی چاہئے۔جہاں بھی غلط کام ہو وہاں اس ادارے کو شفاف کو متوازن کرنا کرنا چاہئے۔۔خفیہ بیلٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا سدباب نہیں کیا گیا۔ووٹنگ سے پہلے الیکشن کمیشن کو انتظامات کمیشن کو انتظامات یقینی بناکر دینے کا کہا۔اس کے لئے حکومت نے پوری اسسٹنٹ بھی دی کابینہ کا ایک پانچ وفد گیا۔

تازہ ترین