• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر نے پمز میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پولیس پر فائرنگ کا واقعہ افسوس ناک ہے، پولیس اہلکار ہماری حفاظت کیلئے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں گزشتہ روز پولیس پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت بہتر ہےپولیس مختلف زاویے سے واقعے کی تفتیس کررہی ہے۔ یہ ٹارگٹڈ ایکشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
تازہ ترین