• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہیلتھ فیسلیٹی مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کا مال روڈ پر احتجاجی دھرنا

لاہور(جنرل رپورٹر ) پنجاب ہیلتھ فیسلیٹی مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین نے مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا, دھرنے کی وجہ سے مال روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہیں بڑھائی جائیں اور ان کو مستقل کیا جائے،بعدازاں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے ساتھ ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی پنجاب کے احتجاجی ملازمین کےمذاکرات کامیاب ہو گئے ملازمین کا صبح سے جاری احتجاج ختم کرکے مال روڈ کھولنے کا اعلان کیا وزیر قانون نے احتجاجی ملازمین کے مطالبات تفصیل سے سنے راجہ بشارت نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو آج بروز منگل سکرٹریٹ میں ان کے ساتھ مزید مذاکرات کرے گی راجہ بشارت نے ان کے جائز مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔
تازہ ترین