لاہور ( وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی سے بچائو کیلئے اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو 11 مارچ کو طلب کرلیا،جسٹس شاہد کریم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول نے صفائی کا کام نہیں کرنا صفائی ویسٹ مینجمنٹ ادارے کا کام ہے یہ حکومت کا کام ہے اسے ہی کرنے دیں معاملے پر علیحدہ درخواست دائر کرینگے تو دیکھیں گے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے میچوں کا شیڈول طلب کیا تھا مگر پی ایس ایل6 ملتوی ہوگیا ہے جس پر فاضل عدالت نے قرار دیا کہ جب دوبارہ پی ایس ایل ہوگا تب معاملے کو دیکھ لیں گے۔