• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کو ملازمت کوٹہ ہر صورت دینگےکمشنر ملتان کی مہندر پال سنگھ سے گفتگو

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ اقلیتی برادری کو نوکریوں میں مقررہ کوٹہ ہر صورت فراہم کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندر پال سنگھ سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے مسائل حل بارے کمشنر آفس میں خصوصی ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں اقلیتی سیل تشکیل دے دیا ہے ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کو اقلیتی برادری کی شنوائی کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔مہندر پال سنگھ نے کہا کہ اقلیتی برادری کی ترقی کے لئے حکومتی اقدامات سے اقلیتیں مطمئن ہیں۔
تازہ ترین