بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی اپنا کورونا سے متعلق ٹیسٹ کرا لیا جو کہ منفی آیا ہے جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت اداکارہ نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ تقریباً روز ہی اپنا کورونا ٹیسٹ کرتی ہیں اور آج بھی جب انہوں نے ٹیسٹ کیا تو نتیجہ منفی آیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔
رنبیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عالیہ بھٹ سے متعلق بھی تشویش پائی جارہی تھی کیوں کہ حالیہ دنوں میں دونوں نے کافی وقت ایک ساتھ گزارا ہے۔