کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی روز نیپالی کھلاڑیوں پر مشتمل ماشا یونائیٹڈ نے سیالکوٹ سٹی کو 19-0 سے جبکہ کراچی یونائیٹڈ نے بھی کراچی ایف سی کو 19-0 کی شکست دیدی۔ کراچی یونائیٹڈ کی ذلفیہ نذیر نے دس جبکہ سوہا ہیرانی نے پانچ گول کئے۔ نیپالی سارہ لمبو نے ٹرپل ہیٹ کے ساتھ 10 گول، انیتا کیسی نے ڈبل ہیٹ ٹرک کے ساتھ چھ گول کئے۔ پاکستان واپڈا نے گلگت ایف سی کو 14-0 سے ہرا دیا۔ صنوبر اور ماریا خان نے ہیٹ ٹرکس اسکور کیں۔ کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلے گئے ماشا یونائیٹڈ اور سیالکوٹ ایف سی کے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا۔ کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ میں واپڈا نے گلگت ایف سی کو 14-0 کی شکست دی۔ واپڈا کی جانب سے صنوبر نے چار، ماریا خان نے تین جبکہ سید دعا گیلانی اور فاطمہ انصاری نے دو دو گول کئے۔