• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی عملے اور مظاہرین میں تصادم، 2 ہلاک

گوجرانوالہ،لاہور (جنگ نیوز، نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے جعل سازی کے ذریعے اراضی ہڑپنے پر شہری آپے سے باہر ہوگئے، سوسائٹی کے دفتر پر پتھراؤ کیا اور توڑ پھوڑ شروع کردی ،سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے 2مظاہرین جاں بحق ہوگئے۔گوجرانوالہ میں چنددا قلعہ بائی پاس کے قریب احتجاج کرنیوالے شہریوں نے الزام عائد کیا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان نے ان کی زمین جعل سازی سے اپنے نام منتقل کرالی جب کہ سوسائٹی مالکان کا کہنا تھا کہ ان پر زمین ہتھیانے کا الزام غلط ہے، مشتعل مظاہرین چن دا قلعہ بائی پاس پر احتجاج کے بعد سوسائٹی کے دفتر کی طرف بڑھ گئے، پتھراؤکیا اورتوڑ پھوڑ شروع کردی۔ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈز نے پہلے تو مظاہرین پر ڈنڈے برسائے جس سے 6 مظاہرین زخمی ہوگئے۔مظاہرین کے مزید مشتعل ہونے پر سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کردی ، جس سے چار مظاہرین زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین