• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان اسمبلی، عبوری صوبائی حیثیت دینے کی قرارداد متفقہ منظور

گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان اسمبلی میں جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، منگل کو منظور کر دہ قرار داد میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کو کشمیر کاز کو متاثر کئے بغیر آئینی حقوق فراہم کئے جائیں،یہ ایوان وزیراعظم پاکستان،حکومت اور مقتدر اداروں سے یہاں کی عوامی خواہشات کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، عبوری صوبے کا درجہ دینے کیلئے آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ سے پاس کیا جائے، قرار داد میں کہاگیاکہ عبوری صوبے کا درجہ دینے کیلئے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرردادوں اور پاکستان کے اصولی موقف کو مدنظر کھا جائے، قرارداد میں کہا گیاکہ گلگت بلتستان کے عوام حصول آزادی تک مقبوضہ کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے،قرارداد وزیراعلیٰ ،اپوزیشن لیڈر سمیت تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر پیش کیا۔

تازہ ترین