• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا اعتماد ووٹ، ایک بھی غلط ثابت کر دیں کر سی چھوڑ دونگا، اسد قیصر

اسلام آباد( طاہر خلیل ) پارلیمنٹ ہائوس میں اراکین پارلیمنٹ کی ٹاک کے لیے جدید سہولتوں سے آراستہ میڈیا سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ،چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کے صدر بہزاد سلیمی کے ہمراہ میڈیا سینٹر کا افتتاح کیا ،اس موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کو چیلنج دیا کہ وزیر اعظم کو اعتماد ووٹ کے وقت ایک ووٹ بھی غلط ثابت کر دیں میں کر سی چھوڑ دوں گا،وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کے وقت 178 ارکان موجود تھے ،اس گنتی میں ، میں اور فیصل ووڈا شامل نہیں تھے ، سپیکر نے کہاصحافیوں کے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقنی بنائیں گے۔ اس موقع پرپارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں سیکر ٹری نیشنل پریس کلب انور رضا سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ میڈیا سنٹر میں رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کے لئے مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

تازہ ترین