ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ کا امیدوار نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک زیرک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان کے اندر سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بھرپور صلاحیت ہے انہوں نے رکن اسمبلی سے لیکر وزیر،سپیکر اور وزیراعظم کے منصب تک تمام عہدوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔