حکومت پاکستان نے چین کی کین سائنو بائیولوجکس انکارپوریشن کی تیار کردہ سنگل ڈوز کین سائنو بائیو ویکسین کی ساٹھ ہزار خوراکوں کی خریداری کا آرڈر دے دیا۔
وفاقی حکام کے مطابق چین سے سنگل ڈوز ویکسین کی 60 ہزار خوراکیں خریدی جائیں گی، کین سائنو ویکسین کی پہلی کھیپ ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ جائے گی۔
حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں یہ ویکسین جزوی طور پر اسلام آباد میں بھی تیار ہوگی، چینی ویکسین کین سائنو کے تجربات دنیا کے مختلف ممالک بشمول پاکستان میں کیے گئے تھے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی ویکسین 75 سے لے کر 100 فیصد تک موثر پائی گئی تھی۔