• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19مارچ کوئٹہ کا جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کریگا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی کا 19 مارچ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کا جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا، پی ایس پی کا عوامی مسائل کے حل اور بھائی چارگی کا منشور پاکستان میں امن، خوشحالی اور ترقی کی ضمانت ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو نا صرف تعصب، تفرقات اور نفرت کی سیاست سے ملک کو پاک کرنے میں لگی ہوئی ہے بلکہ عوامی مسائل کے قابلِ عمل حل بھی پیش کررہی ہے۔ قوم نے دیکھ لیا کہ گزشتہ پانچ سال میں پاک سر زمین پارٹی نے ایک بھی یو ٹرن نہیں لیا، الحمدللہ ہماری کہی ہر بات سچ ثابت ہورہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے کونے کونے سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جوق در جوق وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ کی سیاسی جماعتیں چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں۔ آج کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک لوگ ہمارے فلسفے سے اس لیے جڑتے جارہے ہیں کہ وہ جان گئے ہیں کہ کام کرنے کے لیے اختیار کی نہیں بلکہ کردار کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین