• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس کی صدارت جی ڈی اے کے سینیٹر مظفر حسین شاہ کریں گے


چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کی صدارت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سینیٹر مظفر حسین شاہ کریں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ اجلاس کے لیے پریزائڈنگ افسر کی منظوری دے دی۔

سینٹ اجلاس کی صدارت جی ڈی اے کے سینیٹر مظفر حسین شاہ کریں گے، وہ نئے اراکین سینیٹ سے حلف لیں گے۔

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب سینیٹر مظفر حسین شاہ کروائیں گے جبکہ نئے چیئرمین سینیٹ اپنے انتخاب کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کروائیں گے

خیال رہے کہ کل سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے دنگل سجے گا، جس میں عددی برتری کے اعتبار سے اپوزیشن کی جیت یقینی دکھائی دیتی ہے۔

تاہم اسلام آباد میں سینیٹ کی جنرل نشست پر شکست کھانے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق کہا تھا کہ جیت کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت اتحاد کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ جبکہ مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کردیا ہے۔

اسی طرح اسلام آباد کی جنرل نشست پر تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ جبکہ جے یو آئی (ف) کے عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار ہیں۔

تازہ ترین