مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد کیا گیا جس میں اتحادی ممالک کے مختلف ایئر چیفس اور اعلیٰ فوجی حکام کی میگا ایونٹ میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں پاک فضائیہ کی اعلیٰ ملٹی ڈومین جنگی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے ذریعے دنیا بھر میں فضائی افواج کے درمیان تعاون کی اہمیت کو مزید تقویت دی گئی۔
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے سری لنکا کی فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل نے ملاقات کی۔
ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کو گارڈ آف آنرپیش کیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی کے تناظر میں آپریشنل امور سے متعلق موضوعات پر گفتگو کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر مشق انڈس شیلڈ 2024 کے مشاہدہ کے لیے سرکاری دورے پر ہیں۔
ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے ایئر فورس کی آپریشنل، فورس کے اہداف پر گفتگو کی، مستقبل میں جنگوں کی تیاری کے لیے جاری جدید کاری کے مختلف منصوبوں سے متعلق بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے انڈس شیلڈ مشق میں سری لنکا کی فضائیہ کے نمائندوں کی شرکت کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بے مثال دوستانہ تعلقات ہیں۔
ایئر چیف نے فوجی تعاون، تربیتی شعبوں میں موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، سربراہ پاک فضائیہ نے سری لنکا کی فضائیہ کی استعداد کار میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکا کی فضائیہ کے کمانڈر نے پی اے ایف کی ملکی ترقی میں کامیابیوں کو سراہا اور پی اے ایف کی موجودہ قیادت میں نیکسٹ جنریشن کی فضائیہ میں اسٹریٹجک تبدیلی کو بھی سراہا۔
سری لنکن فضائیہ کے سربراہ نے پی اے ایف اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، پاک فضائیہ کے کردار اور دنیا بھر کی تمام اعلیٰ فضائی طاقتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے میگا ایونٹ کو کامیابی سے انجام دینے کی تعریف کی۔
سری لنکن فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشقوں کا مقصد جدید تربیت اور سری لنکا کی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنانا شامل ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو نے سری لنکن فضائیہ کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، سری لنکن فضائیہ کے سربراہ نیشنل آئی ایس آر اور انٹیگریٹڈ ایئر آپریشن سینٹر اور پی اے ایف سائبر کمانڈ کے ہمراہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، ملاقات دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فضائیہ کے تعاون کے شعبے میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
سری لنکن فضائیہ کے سربراہ نے انڈس شیلڈ 2024 کو ایک عالمی معیار کی مشق قرار دیا، مشق میں متاثر کن تربیت اور کثیر ڈومین آپریشنل معیارات شامل ہیں۔