• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: طالبہ سے مبینہ زیادتی کا غیر مصدقہ واقعہ، سوشل میڈیا مہم چلانیوالے 16 افراد گرفتار


لاہور میں نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے غیر مصدقہ واقعے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے غیر مصدقہ واقعہ کے بارے میں سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 16 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس نے توڑ پھوڑ اور تشدد میں ملوث 40 طلباء کی شناخت بھی کر لی، پولیس کے مطابق اس معاملے پر فیک نیوز پھیلانے والے 138 اکاؤنٹس بلاک کروائے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر غیر مصدقہ خبر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں طلبہ نے احتجاج کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

بعد ازاں تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی جس کے مطابق کالج میں لڑکی سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی مبینہ زیادتی کا کوئی عینی شاہد ملا ہے، کمیٹی نے 28 کے قریب طلبہ اور طالبات کے انٹرویو کیے جس میں طلبہ اور طالبات نے بیان میں ادھر ادھر سے سننا بتایا۔

کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ معاملے کو سوشل میڈیا پر پوسٹوں کے ذریعے اچھالا گیا۔

قومی خبریں سے مزید