• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے برطانیہ آنے پر پابندی لگائی جائے،خواجہ سلیمان

برمنگھم ( پ ر)تحریک کشمیر یوکے فہیم کیانی، محمد غالب صدر تحریک کشمیر یورپ پوری کشمیری وپاکستانی اور سکھ کمیونٹی ہال گرین برمنگھم کے ایم پی طاہر علی اور پیری بار منگھم کے ایم پی خالد محمود ایم پی کے اس مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں کے بھارت کی نریندر مووودی کی حکومت کے خلاف پابندیاں لگائی جائیں اور مودی کے برطانیہ آمد پر پابندی لگائی جائے کیونکہ اس نے کشمیر میں ظلم وستم اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر انفارمیشن سنٹر کے ڈائریکٹر خواجہ محمد سلیمان نے ایک اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ نریندر موودی کا تعلق آر ایس ایس سے ہے جن کی آیئڈلوجی ہٹلر کی نازی پارٹی سے ملتی ہے وہ بھارت میں اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتا ہے اور خصوصی طور پر مسلمان ان کی زد میں ہیں ۔مودی کے ایما پر بابری مسجد گرائی گئی اور گجرات میں ہنگامےہوئے جس میں ہزراوں مسلمانوں کو شہید کیا گیا اور عدالت نے نریندر موودی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا حقیقت میں نریندر موودی ایک بین الا قوامی دہشت گرد ہے جس کو وزیر اعظم بنانا بھارتی عوام ک بڑی غلطی ہے جس کا خمیازہ بھارتی قوم صدیوں ب بھگتے گی جرمنی کی تاریخ سے یہی سبق ملتا ہے۔فہیم کیانی نے کہا کہ جون میں جی سیون ملکوں کےسر براہان کی برطانیہ میں ایک خصوصی نشست ہو رہی ہے یہ نشست برطانیہ کے شہر کورنول کے قصبہ کارلز بے میں تین دن ہوگی اس میں نریندر موودی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جو کہ برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں اورسکھوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے متردف ہے ہم حکومت برطانیہ سے یہ مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہیں کہ اس کی برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ بھی ایک قسم کا خطرناک وائرس جس نے ہزاروںلوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیاہے فہیم کیانی کہا کہ ہم نے ایک متحدہ اینٹی موودی اتحاد تشکیل دیا ہے جس میں مختلف کمیونٹیز کے افراد مل کر ایک ہی پیغام دیں گے کہ موودی کا برطانیہ میں داخلہ بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ہر شہر سے ایک ہی آواز بلند ہو گی موودی دہشت گرد اور نازی ہٹلر کا پیروکار ہےand he is not welcome تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ ہم نے یورپ کے تمام ممالک میں موودی کی ہندواتا فلسفے کو بے نقاب کیا ہے موودی جو کچھ کرنا چاہتا ہے اس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا کیونکہ یہ فلسفہ انسانیت کا دشمن ہے اور دنیا کب تک موودی کی غلط پالیسیوں پر خاموش رہے گی۔
تازہ ترین