• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شروع سے کہہ رہے ہیں سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے، احسن اقبال


کراچی( ٹی وی نیوز) ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کررہے تھے پروگرام میں سہیل وڑائچ،نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار پر جائیں تو گیلانی جیتے ہوئے ہیں صحافی تجزیہ کار، عاصمہ شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر صادق سنجرانی ہارتے ہیں تو پھر حکومت کے لئے کافی مشکلات ہوں گی قبل ازیں پروگرام کے آغاز میں شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کل سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔الیکشن سے ایک دن پہلے ن لیگ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے سینیٹرز کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ حکومتی امیدوار کو ووٹ دیں ۔ن لیگ نے نہ صرف الزام لگایابلکہ ایک ایسے سینیٹر کو بھی سامنے لے کر آئی ۔ جنہوں نے فون کالز کے ذریعے دباؤ ڈالے جانے کی تصدیق کی ۔ پریس کانفرنس میں لیگی سینیٹر حافظ عبدالکریم نے بتایا کہ انہیں کال کرکے کہا گیا کہ حکومتی اہلکار کو ووٹ دو۔دوسری جانب مریم نواز کے بیان پر پی ڈی ایم کے امیدواریوسف رضا گیلانی سے سوال ہوا ۔تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا ایک بار پھر کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے ۔ جبکہ ن لیگ کےاحسن اقبال نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے کہ کون تنقید کرے گا کون نہیں کرے گا۔ہم پہلے دن سے یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔اس لئے نہیں کہ اس سے ہماری جمہوریت خراب ہوتی ہے۔

تازہ ترین