لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)نے پی ڈی ایم کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ، پنجاب میں حکومت مخالف لانگ مارچ کے حوالے سے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں سپرد کی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف 26 مارچ کو سندھ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کررکھا ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن)نے بھی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔