• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ، مزید 54 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد رہی اور مزید 54 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار701کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 54 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے1 ہزار573مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 430 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ198ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار133ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 94 لاکھ 2ہزار 639 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 18 ہزار703 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 709مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 68 ہزار 65 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ60 ہزار 661 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 452ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 82 ہزار576 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار698ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 75 ہزار 52ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 138ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 46 ہزار963کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 520 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 171 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 816 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 317 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


تازہ ترین