• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل کا انٹرویو، کنگنا رناوت نے ملکہ برطانیہ کی حمایت کردی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور متنازع بیانات کے لیے مشہور کنگنا رناوت جو کہ کچھ عرصے سے معمول کے برخلاف خاموش تھیں، اب انھوں نے میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے امریکی اداکارہ اوپرا وینفرے کو دیئے گئے دھماکا خیز انٹرویو پر کہا کہ انھوں نے یہ انٹرویو تو نہیں دیکھا لیکن وہ ملکہ برطانیہ الزبیتھ ثانی کی حمایت کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ میگھن اور پرنس ہیری نے اپنے انٹرویو کے دوران ملکہ کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا۔

کنگنا کے مطابق گزشتہ چند روز سے لوگ کانا پھوسی کرنے کے ساتھ فیصلے سنارہے تھے، ایک خاندان کی قیمت پر یک طرفہ اسٹوری پر سزائیں دے رہے تھے، کنگنا نے کہا کہ انھوں نے یہ انٹرویو تو نہیں دیکھا۔ ساس بہو سازش قسم کی چیزیں مجھے حیران نہیں کرتیں۔ 

بس میں تو یہی کہوں گی کہ اس پوری دنیا میں حکمراں شاہی خاندان کی صرف ایک ہی خاتون ہیں۔ کنگنا نے اپنی اس تحریر کے ساتھ ایک آرٹ کے نمونے پر ملکہ، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کورنیوال، کومیلا، پرنس ولیم اور ڈچز آف کیمبرج، کیٹ میڈلٹن اور ہیری اور میگھن کی تصاویر لگائی ہے۔  


کنگنا کے مطابق ملکہ اچھی ساس، بیوی، بہن ہوں نہ ہوں مگر وہ ایک عظیم ملکہ ضرور ہیں، کیونکہ انھوں نے اپنے والد کے خواب کو آگے بڑھاتے ہوئے تاج کو محفوظ رکھا اور ایسے کرتے ہوئے انھوں نے کسی بیٹے سے بھی بہتر کام کیا۔

لہٰذا انھوں نے بادشاہت کو محفوظ رکھا۔ اب انھیں ایک ملکہ کے طور پر ریٹائر ہونے دیں، لیکن ملکہ ریٹائر نہیں ہوتیں، وہ اپنی موت تک ملکہ رہیں گی اور انکے بیٹے شہزادہ چارلس تخت سنبھالیں گے۔ 

تازہ ترین