• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں، مایا علی

پاکستانی اداکارہ و ماڈل مایا علی نے کہا ہے کہ لوگوں کو کچھ پتا نہیں ہوتا کہ کہانی کیا ہے، پیچھے چل کیا رہا ہے، وہ بیٹھے اس چکر میں ہوتے ہیں کہ کچھ آنا ہے اور انہوں نے بس لکھ دینا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے یہ بات کہتی ہوں کہ ہم لوگ پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ ہمارے کام کو لے کر کوئی بھی اچھی یا بری بات کریں تو ہم آپ کو خوشی خوشی لیں گے لیکن اگر آپ ہمارے اہل خانہ کے بارے میں بطور انسان ہمیں جج کریں گے جو آپ کو پتا ہی نہیں تو یہ غلط ہے کیونکہ آپ وہی دیکھ رہے ہیں جو ہم آپ کو دکھا رہے ہیں۔

تازہ ترین