• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسٹرا زینیکا کا استعمال نہیں روکنا چاہیے، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کا استعمال روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

ایسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کے بعد خون کی پھٹکیاں بننے کے کچھ واقعات پر کئی یورپی ممالک نے ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔

ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے چار جولائی کو یوم آزادی کے ساتھ کورونا سے آزادی کا دن بھی منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی سے تمام بالغ افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدارت کے سو دن میں سو ملین امریکیوں کی ویکسی نیشن کا ہدف صرف 60 روز میں پورا ہوجائے گا۔

تازہ ترین