• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان نے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سُنا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی ہے۔

سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عید کا وعدہ کیا تھا تو عید پر ہی آئیں گے۔‘

بالی ووڈ اسٹار نے لکھا کہ ’میں ایک بار جو کمٹمنٹ کردیتا ہوں پھر وہ کرکے ہی رہتا ہوں۔‘

سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ اُن کی فلم ’رادھے‘ رواں سال 13 مئی کو ریلیز ہوگی۔

اداکار نے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ ’فلم کو ریلیز ہونے میں صرف دو ماہ باقی ہیں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی سے قبل رادھے فلم کی شوٹنگ مکمل ہوجانی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے مہینے میں بھارت میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ التوا کا شکار ہوگئی تھی۔

سلمان خان نے اکتوبر 2020 کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی جو اسی ماہ مکمل ہوگئی تھی۔

فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکی شروف، رندیپ ہودا اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین