• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کا مسترد شدہ ووٹ کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ


پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسترد ہونے والے 7 ووٹوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ الیکشن میں 7 ووٹ مسترد کیے جانے پر مشاورت کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسترد شدہ ووٹ کا معاملہ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی نے فاروق ایچ نائیک، نیئر بخاری، لطیف کھوسہ پر مشتمل قانونی ٹیم بنادی۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 7 ووٹوں پر ڈاکا پی ڈی ایم کو تقسیم کرنے کی ناکام سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کمزور نہ سمجھاجائے، ووٹ پر ڈاکا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے والوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔

تازہ ترین