حب ریلی 2021 کل گڈانی میں ہوگی، ڈرائیور نے گڈانی کا رخ کرکے ٹریک کی ریکی شروع کردی، ویمنز کھلاڑیوں نے بھی جم کر ٹریننگ کی۔
حب ریلی کا ٹریک 50 کلو میٹر پر مشتمل ہے جو گڈانی کے سمندر کی ساحلی پٹی کے علاوہ میدانی علاقہ اونچے نیچے ریتیلے اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے۔
حب ریلی میں اس بار بہن بھائی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے جہاں نوید واسطی اسٹاک کیٹگری میں گاڑی دوڑائیں گے تو ان کی بہن ندا واسطی ویمنز کیٹگری میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔
حب ریلی میں اتوار کے روز پہلے ویمنز مقابلے ہوں گے، موٹر بائیکر کے درمیان ریس ہوگی پھر اسٹاک اور پری پیئرڈ کلاس کے مقابلے ہوں گے۔