• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی خاتون کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور شمعیں روشن کیں، شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بھی احتراماً پھول رکھے۔

لوگوں نے مقتول سارہ ایورڈ (Sarah Everard) کی خاطر لاک ڈاؤن کی پابندیاں نظرانداز کردیں۔ جس پر  کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

33 سالہ مارکیٹنگ منیجر 3مارچ کو گھر لوٹتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی۔

سارہ کی گمشدگی کے الزام میں گرفتار پولیس افسر سے پوچھ گچھ ہورہی ہے۔

ملزم میٹ پولیس افسر کی ویسٹ مجسٹریٹس کورٹ میں پیشی ہوئی، جسے ریمانڈ دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کی معاونت کے الزام میں ایک عورت کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جو اب ضمانت پر ہے۔

تازہ ترین