لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سمیت دیگر اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ۔ اہل خانہ نے شہباز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور دوپہر کا کھانا بھی ان کے ساتھ کھایا ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شر یف اور حمزہ شہباز کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور رہنمائی حاصل کی۔